تیز رفتار کار کی رکشہ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں 4افراد زخمی

منگل 28 جون 2016 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار کار کی رکشہ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے۔گلبرگ مین بلیورڈ میں تیز رفتار کار کا رکشہ کے ساتھ تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :