پنجاب اسمبلی کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار آپس میں الجھ پڑے

منگل 28 جون 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو خوب گالیوں سے نوازا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل بینک کی کیش وین گزررہی تھی کہ سپیشل برانچ کے اہلکار نے وین چیک کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر پاس ہی ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے انہیں منع کیا اور کہا کہ کیش وین کو چیک نہیں کیا جاسکتا اور یہ صرف بینک کے اندر جا کر ہی کھلتی ہے ۔

ایس ایچ او کے منع کرنے پر سپیشل برانچ کا اہلکار طیش میں آگیا اور ایس ایچ او کا گریبان پکڑ لیا ۔ بس پھر دونوں ہی گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کی گالیوں سے خوب تواضع کی ۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود دیگر اہلکار دونوں میں بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے۔ جھگڑے کا پتا چلنے پر اعلی حکام دونوں اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے اور بتایا جاتا ہے کہ تاحال دونوں کی صلح کیلئے کوششیں جاری ہیں۔