پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر چیلنجز کا سامنا ہے،ملیحہ لودھی

منگل 28 جون 2016 13:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، بہت زیادہ تعداد میں افغان مہاجرین کی میزبانی پر چیلنجز کا سامنا ہے، افغان مہاجرین کی میزبانی پر عالمی برادری نے پاکستانی خدمات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد ساڑھے 6کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 13کروڑ افراد کو انسانی بنیادوں پر معاونت درکار ہے، بے گھر افراد کا بحران حل کرنے کیلئے ستمبر کانفرنس بہت اہم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور بہت زیادہ تعداد میں افغان مہاجرین کی میزبانی پر چیلنجز کا سامنا ہے، افغان مہاجرین کی میزبانی پر عالمی برادری پاکستانی خدمات کو سراہتی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :