جعفر آباد میں تخریب کاری کی کوشش ناکام،10 کلو بارود بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا

منگل 28 جون 2016 13:53

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء )جعفر آباد میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ قومی شاہراہ سے ملنے والا 10 کلو بارود بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر ممل موڑ کے قریب مشکوک تھیلے کے موجود ہونیکی اطلاع ملی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ اس دوران قومی شاہراہ کی دونوں جانب ٹریفک معطل ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تھیلے سے 10 کلو بارودی مواد برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ 2 گھنٹے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔