امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں ‘ آئی جی سندھ کا دعویٰ

منگل 28 جون 2016 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی صورتحال سمیت امجد صابری قتل کیس اور اویس شاہ کے اغوا پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس مقتول امجد صابری کے قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے ‘ مغوی اویس شاہ سے متعلق یقین ہے کہ اغواکاروں نے انہیں کراچی میں ہی رکھا ہوا ہے تاہم ان کا موبائل فون آن کرنا اور اس سے کہیں اور کی لوکیشن ظاہر کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :