پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 13:30

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گوشواروں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس نادہندگی پر راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 2013ء میں راحت فتح علی خان نے اپنی بیرون ملک آمدنی اور اثاثوں سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ایف بی آر کے مطابق راحت فتح علی خان نے ملک اور بیرون ملک کروڑوں روپے کے شوز کیے لیکن 14-2013 تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی، ٹیکس نادہندگی کی وجہ سے راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :