دبئی : ٹریفک کے مسائل کے پیش نظر نئے ٹول پلازے بنانے کی تجاویز

منگل 28 جون 2016 13:29

دبئی : ٹریفک کے مسائل کے پیش نظر نئے ٹول پلازے بنانے کی تجاویز

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): دبئی میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے ،اور ٹریفک مسائل کو کم سے کم کرنے کے لیئے نئے ٹول پلازے بنانے کی تجویز آئی ہے ۔ دبئی کی بڑی سڑکوں پر ٹال پلازے بنانے سے معمول کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو گی۔ وفاقی اتھارٹی فار لینڈ اینڈ میری ٹائم کے منعقد ہو نے والے اجلاس میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیئے 34نئی تجاویز پیش ہوئیں۔

نیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

کچھ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کے لیئے شہر کی مختلف سڑکوں پر راہداری گیٹ نصب کیے جائیں اور ٹال وصول کیا جائے۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2008میں سالک گیٹ نصب کیا تھا۔ اسکے بعد سے لیکر آج تک چھ مختلف جگہوں البشرہ،الغرود برج، المکتوم برج، الممضر، الصفاء،اور دبئی ائر پورٹ ٹنل پر گیٹ لگائے گئے ہیں۔ دبئی میں ٹریفک کا زیادہ ہو جانا ایک بڑ ا مسلہ ہے ۔ اور حکام اس سے نمٹنے کے لیئے متعدد اقدامات کرتے رہتے ہیں۔تا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے تیل، پیسے اور وقت کے ضیاع کوکم کیاجا سکے۔