کراچی میں کوئی چیز ٹھیک نہیں، عوام اور حکومت کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ فاصلہ بڑھ رہاہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 13:15

کراچی میں کوئی چیز ٹھیک نہیں، عوام اور حکومت کے درمیان ہر گزرتے دن کے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اویس شاہ کا اغوا اور امجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی میں کوئی چیز ٹھیک نہیں، عوام اور حکومت کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ فاصلہ بڑھ رہاہے۔ فاروق ستار نے تین رکنی وفد کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوراویس شاہ کے اغواپراظہارافسوس کیا۔

انہوں نے ایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ حکومت اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرائے۔ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سب بلا خوف خطر زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ چیف جسٹس کو ایم کیو ایم کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام اورریاست کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹریٹ کرائم روکنے کے لئے تھانے کی سطح پر نظام بنانا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :