دبئی: نجی شعبے کے لیئے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا

منگل 28 جون 2016 13:08

دبئی: نجی شعبے کے لیئے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء):متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر نجی شعبے کو اس سال دو چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔وزارتِ ہیومین ریسورس اینڈ ایمریٹائزیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق عید الفطر پر عید اور اسکے دوسرے دن نجی شعبہ کے ملازمین کو چھٹی کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں اس سال عید 6جولائی کو متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سرکاری ملازمین کو 3جولائی سے لیکر 9 جولائی تک عید الفطر کی چھٹیاں کی گئی تھیں۔ جبکہ عمان میں عید الفطر کی چھٹیاں 5جولائی سے۹جولائی تک کی جا رہی ہیں۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے تمام شہریوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ اسکے علاوہ دبئی میں سکولوں کے بچوں کی گرمیوں کی تعطیلات 30جون سے شروع ہو رہی ہیں۔