امجد صابری کو کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔ بھائی ثروت صابری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 13:06

امجد صابری کو کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔ بھائی ثروت صابری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء): امجد صابری کے بھائی ثروت صابری کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے بتایا کہ امجد کو کوئی دھمکیاں موصول نہیں ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امجد نے کبھی کسی قسم کی دھمکی سے متعلق تذکرہ نہیں کیا۔ اگر اس کو کوئی دھمکی موصول ہوئی ہوتی تو یقیناً وہ کسی سرکاری ادارے سے رابطہ کرتا۔ ثروت صابری نے مزید کیا کہ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: