پاکستان اور مقدونیا کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کا عزم

منگل 28 جون 2016 13:03

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) پاکستان اور مقدونیا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے ۔یانقرہ میں مقیم پاکستانی سفیر سہیل محمود نے مقدونیا کی صدر ڈاکٹر جارج لیوانوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مقدونیا کے صدر کو اپنی تعیناتی کے حوالے سے سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر کو جذبہ خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

مقدونیا اور مقدونیا کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے نیک جذبات کا اظہار بھی کیا۔ سفیر سہیل محمود نے صدر کو پاکستان میں ہونے والی ترقی اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، سرمایہ کاروں کے تبادلے اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیکر بڑھایا جائے۔ اس موقع پر مقدونیا کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ پاکستانی سفیر اور مقدونیا کے وزیر خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ہوا۔

متعلقہ عنوان :