مکہ:رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ کے تمام ہوٹل بک، 1ارب ریال کی کمائی

منگل 28 جون 2016 12:53

مکہ:رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ کے تمام ہوٹل بک، 1ارب ریال کی ..

مکہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹل مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں ۔ ہوٹلوں کی بکنگ سے حاصل ہونے والی رقم ایک ارب ریال سے بڑھ گئی ہے۔مکہ کے سنٹرل ریجن میں تمام ہوٹلوں کے 1,24,000 کمرے کی آخری عشرے کے لیے اڈوانس بکنگ ہو چکی تھی۔

(جاری ہے)

ہوٹل مارکیٹنگ کے کے نمائدے نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے کرائے 25,00 ریال فی کمرہ لیئے جارہے تھے ۔

جبکہ تین اور چار افراد کے کے لیئے کمروں کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔لیکن رمضان المبارک کے آخری عشر ے میں ڈبل روم کا کرایہ اس وقت 32,000ریال لیا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق آخری دس دنوں میں مکہ کے تمام ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھتیں ہیں۔