امجد کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔ امجد صابری کی والدہ نے واضح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 12:46

امجد کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔ امجد صابری کی والدہ نے واضح کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء): امجد صابری کی والدہ نے واضح طور پر بتایا کہ امجد صابری کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد صابری کی والدہ نے بتایاکہ جب امجد کو گولی لگنے کی اطلاع ملی تو ہم گھر سے نکل کر امجد کو ڈھونڈنے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امجد بے غم آدمی تھا اور اس نے کبھی کوئی چھوٹی موٹی پریشانی کا ہم سے تذکرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

امجد صابری کی والدہ نے مزیدبتایا کہ امجد سے جب کوئی یہ کہتا تھا کہ آپ کو اللہ نے بہت دیا ہے تو امجد ہمیشہ ہی یہ جواب دیتا تھا کہ یہ سب میری ماں کی دعاؤں کی بدولت ہے، مجھے جو کچھ بھی ملا ہے میری ماں کی دعاؤں کی وجہ سے ملا ہے۔ خیال رہے کہ امجد صابری کے قتل کے بعد ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا تھا کہ امجد صابری کے قتل میں پاکستان سر زمین پارٹی ملوث ہے البتہ امجد صابری کی والدہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے مطابق انہوں نے واضح بتایا کہ امجد کو ایسی کوئی پریشانی نہیں تھی، امجد صابری کی والدہ نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: