آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ایک روزہ دورہ لاہور مکمل طور پر نجی نوعیت کا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عزیز واقارب موجود ہیں جس سے ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر آرمی چیف سہ پہر میں ہی واپس لوٹ جائیں گے۔