یورپی یونین سے علیحدگی:برطانیہ کی20فیصدکمپنیوں نے کاروبار دوسرے ملکوں میں منتقل کرنے پر غور شروع کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 12:37

یورپی یونین سے علیحدگی:برطانیہ کی20فیصدکمپنیوں نے کاروبار دوسرے ملکوں ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) برطانوی عوام کی ریفرنڈم میں یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں فیصلے کے بعد مختلف کمپنیوں نے اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کرنے پر غور شروع کردیا- بزنس لابی گروپ دی انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز کے سروے کے مطابق20 فیصد بزنس لیڈرز اپنا کاروبار برطانیہ سے باہر لے جانے پر غور کر رہے ہیں-ریفرنڈم نتائج کے باعث ہر چار میں سے ایک فرم بھرتیاں بند کرنے پرسوچ بچار کر رہی ہے،دوتہائی یا 64 فیصد نے ریفرنڈم کے نتائج کو کاروبار کے لیے منفی اور 23 فیصد نے مثبت قرار دیا جبکہ نوفیصد نے کہاکہ اس سے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا-گروپ کے ڈائریکٹر جنرل سائمن واکر کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم نتیجے کے بعد کاروبار اس سے مطابقت پیدا کر کے کامیابی حاصل کرنے کی پلاننگ میں مصروف ہوں گے-ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کچھ چھپا نہیں سکتے، ہمارے کئی ممبرز پریشان ہیں اور اکثریت ریفرنڈم کے نتیجے کو اپنے کاروبار کے لیے خراب سمجھتی ہے اور اسی وجہ سے سرمایہ کاری و بھرتیاں روکنے یا کم کرنے پر غور کر رہی ہے-

متعلقہ عنوان :