سپریم کورٹ کا واپڈا ہاوسنگ سوسائٹی ملتان میں خورد برد کیس میں نیب تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 12:30

سپریم کورٹ کا واپڈا ہاوسنگ سوسائٹی ملتان میں خورد برد کیس میں نیب تفتیشی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے واپڈا ہاوسنگ سوسائٹی ملتان میں خورد برد سے متعلق کیس میں نیب تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے واپڈا ہاﺅسنگ سوسائٹی ملتان میں خوربرد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ سوسائٹی کے رجسٹرار کا بیان ریکارڈ نہیں کیا تو چکر کیوں دیتے رہے ؟ پوچھتے کچھ ہیں بتایا کچھ جاتا ہے ، تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آئندہ غلط بیانی کی نیب کے دفتر نہیں جا سکو گے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزم سعید احمد نے سوسائٹی کے رہائشی پلاٹس کو کمرشل بنا کر فروخت کیا ، پلاٹس کے تبادلوں میں ایک ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ، ملزم کو ضمانت نہ دی جائے۔ نیب کے افسران ریاست کے ذمہ دار افسر ہیں -معززعدالت نے کہا کہ نیب کے تفتیشی عدالت میں چکر بازیاں کرتے ہیں ، آئندہ سماعت پر مقدمے کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ پراسیکیوٹر جنرل خود پیش ہوں۔ مقدمے کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔