بلاول بھٹو زرداری کی امجد صابری کے گھر آمد متوقع، گلیوں میں صفائی شروع ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 12:23

بلاول بھٹو زرداری کی امجد صابری کے گھر آمد متوقع، گلیوں میں صفائی شروع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : پاکستان پیپلر پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے معروف قوال شہید امجد صابری کے گھر آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر امجد صابری کے گھر کی گلی اور اس سے متصل گلیوں کی قسمت ہی بدل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی متوقع آمد کے پیش نظر لیاقت آباد نمبر 4 کی گلیوں میں صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صابری ہاؤس کے اطراف میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے بھی سرچنگ متوقع ہے۔ خیال رہے کہ امجد صابری کو 22 جون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد متعدد سماجی اور سیاسی رہنماؤں کی صابری ہاؤس آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔