سوشل میڈیا ‘میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ آفریدی موضوع بحث بن گئے

منگل 28 جون 2016 12:19

سوشل میڈیا ‘میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ آفریدی موضوع بحث بن گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) اسٹار ارجنٹائنی فٹبالر بین الاقوامی مقابلوں کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگئے،ان میں سے کئی افراد کا خیال تھا کہ میسی کو شاہد آفریدی سے سبق لیتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔برطانوی میڈیاکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص نے ازراہ مذاق لکھا ”جب رپورٹر نے میسی سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے تو میسی نے جواب دیا میں شاہد آفریدی نہیں ہوں“ کئی دیگر نے بھی اس حوالے سے مزاحیہ ٹویٹس کیں۔

ایک شخص نے شاہد آفریدی کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میسی، یہ شاہد آفریدی ہیں۔ یہ ہر سال ریٹائرمنٹ لیتے ہیں اور ہر سال واپس آ جاتے ہیں۔ آپ بھی ان سے سبق لو اور پلیز واپس آ جاوٴ۔

(جاری ہے)

‘ایک شخص نے لکھا کہ میسی کی واپسی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجیں۔جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ شاہد آفریدی نے فرینڈ ریکویسٹ مسترد کر دی ہے۔

ایک دوسرے شخص نے لکھا کہ کسی بھی کھیل کے میدان میں جب بھی کوئی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتاہے شاہد آفریدی ٹرینڈ کرنے لگتے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ سچن ٹنڈولکر براہ مہربانی میسی سے بات کریں،انھیں بتائیے کہ کیریئر کے 20 سال اور 6 عالمی کپ کے بعد ٹرافی اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ایک بار ٹینس کھلاڑی ماریا شراپووا نے سچن ٹنڈولکر کے بارے میں کہا تھا وہ انھیں نہیں جانتیں۔

اس پر طنز کرتے ہوئے لکھاگیا کہ ماریا شراپووا کو معلوم ہے کہ میسی کون ہیں؟‘ایک شخص نے کہاکہ ہار ہو یا جیت۔ میسی دنیا کے سب سے بہتر پلیئر تھے، ہیں اور رہیں گے۔واضح ر ہے کہ گزشتہ روز کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں مسلسل دوسری مرتبہ چلی کے ہاتھوں شکست پر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے بین االاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔