سپین کو شکست دینے کے بعد اٹلی کا کواٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہو گا

منگل 28 جون 2016 12:18

سپین کو شکست دینے کے بعد اٹلی کا کواٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہو ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) سپین کو شکست دینے کے بعد اٹلی کا کواٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہو گا۔اٹلی اور سپین کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے 59 فیصد حصے میں گیند کا کنٹرول سپین کے پاس ‘ 41 فیصد حصے میں اٹلی کے پاس رہا۔

(جاری ہے)

سپین نے ٹارگٹ پر پانچ ‘ اٹلی نے سات حملے کیے ‘میچ میں کیے جانے والے فاؤلز میں اٹلی نے 19 اور اس کے مقابلے میں سپین کے 13 تھے۔کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :