یورو کپ 2016 کے ناک آوٴٹ مرحلے میں اٹلی نے دفاعی چمپئن سپین کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا

منگل 28 جون 2016 12:16

یورو کپ 2016 کے ناک آوٴٹ مرحلے میں اٹلی نے دفاعی چمپئن سپین کو ٹائٹل کی ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) یورو کپ 2016 کے ناک آوٴٹ مرحلے میں اٹلی نے دفاعی چمپئن اسپین کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔اٹلی نے یکطرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں 2 گول سے دفاعی چمپئن اسپین کا پتہ صاف کیا ‘گیورگی چیلینی نے 33ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا فاتحانہ آغاز کیا ‘انجری ٹائم میں ساوٴتھمپٹن کے اسٹرائیکر گرازیانو پیلے نیاطالوی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا اور ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا پروانہ دلا دیا ‘کوارٹر فائنل میں اطالوی ٹیم کو عالمی چمپئن جرمنی کا چیلنج درپیش ہوگاخیال رہے کہ یہ اٹلی کی اسپین کے خلاف 1994 ورلڈ کپ کے بعد پہلی کامیابی ہے ‘ اٹلی نے کوارٹر فائنل میں اسپین کو 1-2 سے زیر کیا تھا۔

دوسری جانب اسپین کو گزشتہ 7 اہم انٹرنیشنل فائنل ٹورنامنٹس میں سے 3 میں کامیابی اور 4 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ‘ ایک میچ برابر رہااسپین کو تین بار (1964، 2008، 2012) یورپین چمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے ‘ اٹلی نے1968 میں یورو کپ اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

یوروکپ کا ناک آوٴٹ مرحلہ ختم ہوگیا ‘ کوارٹر فائنل میں پولینڈ کا مقابلہ پرتگال، ویلز کا مقابلہ بلجیم ‘ جرمنی کا مقابلہ اٹلی اور فرانس کا مقابلہ آئس لینڈ سے ہوگا۔

ادھر اٹلی کے جانب سے گول کرنے والے جارجیو گیلینی نے کہا کہ ہم اس جیت کے حق دار تھے، سپین کی کئی برسوں سے حکمرانی کا ہم کسی حد تک بدلہ لے سکے ہیں، یہ صرف آغاز ہے اور ہم اپنی فتح سے لطف اندوز ہوں گے تاہم اختتام تک جانے لے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے اور بہترین ابھی آنے والا ہے۔سپین کے کوچ نے کہا کہ وہ غالباً بہتر تھے ‘انھوں نے بہترین فٹبال نہیں کھیلی تاہم وہ ہوا میں زیادہ مضبوط تھے، جسمانی طور پر زیادہ بہتر اور خطرناک تھے ‘ہمیں دوسرے ہاف میں گول کرنے کا موقع ملا تھا اور ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کرنے کی کوشش کی ‘ہم نے ہر چیز کرنے کی کوشش کی لیکن گول نہیں کر سکے ‘سپین 2006 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں باہر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :