کولمبیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘17فوجی ہلاک ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 12:12

کولمبیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘17فوجی ہلاک ہوگئے

بگوٹا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) جنوبی براعظم امریکا کے ملک کولمبیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ کولمبیا کے صوبے کالڈاس میں پیش آیا جہاں فوجی نقل و حمل کے لئے استعمال کیا جانے والا روسی ساختہ ایم آئی ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 17 فوجی ہلاک ہوگئے۔فوجی حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر چوکو کے جنگلات کے علاقے سے فوجی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا۔اب تک کی معلومات سے حادثے کی وجہ موسم کی خرابی لگتی ہے۔

متعلقہ عنوان :