مصری ایئرلائن کے بحیرہ روم میں گرکرتباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مرمت کرلیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 12:12

مصری ایئرلائن کے بحیرہ روم میں گرکرتباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس ..

قاہرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) حادثے کا شکار ہونے والے مصری ایئرلائن کے طیارے کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کی فرانس میں کامیابی کے ساتھ مرمت کر لی گئی ہے۔مصری تحقیقاتی ادارے نے بتایا ہے کہ ایئر بس اے 320 کے کاک پٹ وائس ریکارڈر پر کام چند گھنٹوں میں شروع کر دیا جائے گا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی معلومات سے ماہرین حادثے کی وجوہات بیان کر سکیں گے۔

19 مئی کو مصری ایئرلائن کی پیرس سے قاہرہ جانے والی پرواز ایم ایس 804 بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار تمام 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مصر کے تفتیشی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کی فرانس کی حادثات کی تفتیش کرنے والی ایجنسی کی لیبارٹری میں کامیابی سے مرمت کر لی گئی ہے-وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو عام طور کر بلیک بکس بھی کہا جاتا ہے اور پیر کے روزمرمت کے لیے قاہرہ سے پیرس پہنچایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس بلیک بکس کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے لیے قاہرہ واپس بھیجا جائے گا۔دوسری جانب پیرس میں استغاثہ حادثے سے متعلق قتل عام کی تفتیش شروع کر رہی ہے۔استغاثہ کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ اس کا آغاز حادثے کی تفتیش کے طور پر ہوگا کیونکہ تاحال اس میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ایئر بس اے 320 کو جان بوجھ کر نہیں گرایا گیا تھا۔خیال رہے کہ فلائٹ ریکارڈر مصری ساحل سے 290 کلومیٹر شمال میں 3,000 میٹر گہرائی سے جہاز کے ملبے سے ملے تھے۔یونان کے تفتش کاروں کے مطابق جہاز پہلے 90 ڈگری پر بائیں جانب اور پھر دائیں جانب 360 ڈگری پر گھوما۔جہاز کی بلندی 11 ہزار میٹر سے کم ہو کر 4,600 میٹر ہوئی اور پھر جہاز 3,000 میٹر کی بلندی پر آنے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :