نسل پرست گورے جج نے معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے پر سیاہ فام نوجوان کو60سال قید کی سزا سنادی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 12:12

نسل پرست گورے جج نے معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے پر سیاہ فام نوجوان ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں نسل پرست جج نے معطل ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کے جرم میں نوجوان کو60برس قید کی سزا سنادی۔ رپورٹ کے مطابق علاقے کی مقامی عدالت کے جج میتھیو ڈیسٹری نے معمولی جرم کیلئے ہربرٹ سمتھ نامی نوجوان کو ایسی سزا سنائی جو کہ اپنی نوعیت کا انوکھا کیس ہے۔

(جاری ہے)

سزا یافتہ نوجوان کے اہلخانہ کی جانب سے عدالتی بنچ سے جج میتھیو ڈیسٹری کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔انکا کہنا ہے کہ مجرم کو معطل شدہ ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کی اتنی سخت سزا غیر آئینی ہے۔ برو ورڈ کاﺅنٹی کلرک عدالت کے جج نے ہربرٹ سمتھ کو معطل شدہ ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کے جرم میں 60سال قید کی سزا سنائی ۔ رپورٹ کے مطابق جج ڈیسٹری اس سے قبل بھی سیاہ فام افراد کے ساتھ غیر منصفانہ برتاﺅ کرتا رہا ہے۔ سمتھ کے اہلخانہ کے مطابق قانون کے تحت سمتھ کے جرم کی سزا ذیادہ سے ذیادہ جرمانہ بنتی تھی جبکہ جج نے انکے افریقی امریکی نسل سے ہونے کی بنا پر اتنی سخت سزا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :