آزاد کشمیر الیکشن میں لفظ ”مشترکہ “عوام کی دلچسپی کا باعث بن گیا

مشترکہ الیکشن‘ مشترکہ امیدوار‘ مشترکہ افطاریاں اور مشترکہ میٹنگوں کا سلسلہ جاری ضلع باغ کے حلقہ 13 میں سردار عتیق احمد خان اور حلقہ 15 میں میر اکبر خان کی پوزیشن مضبوط

منگل 28 جون 2016 12:09

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء)آزاد کشمیر الیکشن میں لفظ ”مشترکہ “عوام کی دلچسپی کا باعث بن گئے‘ الیکشن مہم اور جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا‘ ضلع باغ کے حلقہ 13 میں سردار عتیق احمد خان اور حلقہ 15 میں میر اکبر خان کی پوزیشن مضبوط‘ضیاء القمر اور مشتاق منہاس مشکلات سے دو چار-تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا مشترکہ الیکشن‘ مشترکہ امیدوار‘ مشترکہ افطاریاں‘ مشترکہ مہم عوام میں دلچسپی کا باعث بن گیا‘ ضلع باغ کے حلقہ 13 میں سردار عتیق احمد خان پہلے نمبر پر حلقہ 14 وسطی باغ میں راجہ یاسین کی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت اور مشترکہ امیدوار کی صورت میں کرنل نسیم کے جانشین راجہ خورشید نمبر ایک پر چلے گئے ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی سردار قمر الزمان اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس کو سخت مشکلات کا سامنا ہے- حلقہ 15 میں مسلم لیگ کے میر اکبر خان فی الحال مضبوط دکھائی دے رہے ہیں-پیپلزپارٹی کے ضیاء القمر اور مسلم کانفرنس پی ٹی آئی کے اتحادی امیدوارسردار منظور ایڈووکیٹ بھی مقابلے پر چلے گئے ہیں-