لاہور،تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

منگل 28 جون 2016 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار کار کی رکشہ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ گلبرگ مین بلیورڈ میں تیز رفتار کار کا رکشہ کے ساتھ تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :