کراچی،شریف آباد میں فائرنگ سے بیکری کا مالک جاں بحق

منگل 28 جون 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) کراچی کے علاقے شریف آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے بیکری مالک جاں بحق ہوگیا۔ شریف آباد تھانہ پولیس کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان فیڈرل بی ایریا بلاک ایک شریف آباد میں واقع بیکری کے اندر داخل ہوئے اور بیکری مالک علیم الدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کا ایک خول بھی ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واردات کو ڈکیتی میں مزاحمت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :