کراچی،ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز کا مقابلہ،2دہشتگرد ہلاک، پانچ ملزمان گرفتار

منگل 28 جون 2016 11:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز سے مقابلے کے بعد دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ناردرن بائی پاس خیرآباد کے قریب رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جبکہ مارے جانیوالے دہشتگرد کی شناخت اکرام محسود کے نام سے ہوگئی ۔ دوسری جانب زمان ٹاوٴن پولیس نے مقابلے کے دوران تین ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور آرمی اہلکار کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ سچل پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :