پنجاب ،بلوچستان ،سند ھ ،خیبر پختونخواسمیت آزادکشمیر میں بارش سے گرمی کے ستائے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا

بلوچستان میں مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق ، متعددزخمی ،بلوچستان میں مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ،موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں ،محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی

منگل 28 جون 2016 11:54

پنجاب ،بلوچستان ،سند ھ ،خیبر پختونخواسمیت آزادکشمیر میں بارش سے گرمی ..

اسلام آباد /لاہور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) پنجاب ،بلوچستان ،سند ھ ،خیبر پختونخواسمیت آزادکشمیر میں بارش سے گرمی کے ستائے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا ،بلوچستان میں مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ،بلوچستان میں مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا،موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں ،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسلا دھار بارش سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ موسلادھار بارش اورژالہ باری کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ سول ہسپتال اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دس زخمی ہوئے ۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگو ئی کی ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں سبی63، کوئٹہ (شیخ ماندا08، سمنگلی05)، خضدار، قلات04، فیصل آباد49، جوہر آباد30،خانپور28،اوکاڑہ25، مری20، لاہور (سٹی14، ائیرپورٹ01)، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی13، نورپورتھل08، چکوال07، بہاولنگر، بھکر06، گجرات05، گوجرانوالہ03، سیالکوٹ01، روہڑی26، لاڑکانہ10، مالم جبہ25، کاکول، کوہاٹ19، بالاکوٹ، سیدوشریف16، چراٹ10، پاراچنار09، دیر02، مظفرآباد06، گڑھی دوپٹہ02، راولاکوٹ01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔