ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات

چیف جسٹس سے ملاقات میں ان کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی ۔ فارو ق ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 11:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں فاروق ستار نے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا پر دکھ کا اظہار کیا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اویس شاہ کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ہماری خواہش ہے کہ ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا دکھ بانٹ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاست کے مابین فاصلے بڑھ رہے ہیں، عوام کے اندر محرومی کا احساس اور خوف و خدشات پائے جاتے ہیں۔فارو ق ستار کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔