پاکستان سکوائش فیڈریشن نے رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے 4 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے تیاریاں شروع کردیں

منگل 28 جون 2016 11:38

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے 4 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے تیاریاں شروع کردیں ہیں چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء کو بتایا کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 25,25ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی تھی۔پی ایس اے کے چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مرحلہ وار کھیلیں جائیں گے جس کے لئے فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے انٹری اوپن ہے ‘ یہ ایونٹس ابھی اوپن نہیں کئے جونہی اوپن کریں گے ان میں غیر ملکی کھلاڑی شرکت کی تصدیق کریں گے۔عامر نواز نے کہا کہ اس سے قبل پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان اونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکوائش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کے لئے کوشش کررہا ہے۔امید ہے کہ 50ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی۔