سعودی نائب ولی عہد کی فرانسیسی صدر سے ملاقات
منگل 28 جون 2016 11:34
پیرس ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر فرانسو اولانڈ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے میں ایران کی مداخلت کو روکنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کا مطابق سعودی نائب ولی عہد امریکا کے دورے کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے اورایلزی پیلس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات جو ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔
بعد میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانسیسی صدر نے اپنے ملک کی جانب سے سعودی مملکت کے ویژن 2030ء کے لیے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پورے خطے پر اثرات مرتب ہوں گے۔(جاری ہے)
سعودی نائب ولی عہد کے اس دورے کے موقع پر سعودی عرب اور فرانس متعدد سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔
پیرس میں متعین سعودی سفیر خالد العنقری کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو فروغ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی مفاد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک عالمی امور اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات ،عراق ،شام اور یمن کے بارے میں یکساں موقف کے حامل ہیں۔سعودی نائب ولی عہد نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد حکومت کے ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم مینول والس سے ملاقات کی ہے۔اس کے بعد وہ فرانسیسی وزیر دفاع سے بات چیت کریں گے۔اس موقع پر سعودی ،فرانس کاروباری مواقع فورم کا تیسرا اجلاس ہوگا۔اس فورم میں دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور معاشی ماہرین شرکت کریں گے۔اس فورم کا مقصد دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔واضح رہے کہ فرانس سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور وہ سعودی عرب سے تیل کا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم مینوئل والس نے گذشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں میں10 ارب یورو (گیارہ ارب ڈالر) کے معاہدوں اور سمجھوتوں کا اعلان کیا تھا۔تاہم ان میں سے بعض کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.