جازان: سعودی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

منگل 28 جون 2016 11:33

جازان: سعودی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

جازان:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): جازان کے ہسپتال میں ایک سعودی خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔ جازان ہسپتال کے ڈائریکٹر علی المدیر نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں ایک سعودی خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے ۔لیکن انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک بچہ پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی وفات پاگیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی بچے اور سعودی خاتون بالکل خیریت سے ہیں ۔

(جاری ہے)

علی المدیر کے مطابق پانچ بچوں کی پیدائش تقریباََ55ملین کیسز میں سے ایک ہوتا ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں 2015میں 109جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ اور اس سال اب تک 95جڑواں بچوں کے کیس،جبکہ تین بچوں کی پیدائش والے تین کیس کیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ڈیلیوری کیسز میں ہسپتال کے مستند ڈاکٹر اور نرسوں نے حصہ لیا ۔ڈاکٹر علی المدیر نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی صحت کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بچوں کی پیدائش کے معاملات میں ماہر ڈاکٹر حاملہ خواتین کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔