مسٹر جسٹس اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

منگل 28 جون 2016 11:23

لاہور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء ) سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب منگل کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن، جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس منظور ملک ، جسٹس امیر مسلم ہانی ، جسٹس خلجی عارف ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ،سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار رانا عبد الرحمن ضیاء ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی ، ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل الیاس خان ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی سپریم کورٹ بار رانا قیصر امین سمیت سپریم کورٹ بار باڈی کے دیگر ارکان اور سینئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :