معمولی لڑائی جھگڑے پرایک شخص قتل، خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

منگل 28 جون 2016 11:23

قصور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء ) ڈھانہ چک نمبر 12پتوکی میں معمولی لڑائی جھگڑے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ خاتون سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر کے فرارہوگئے،پولیس تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھانہ چک نمبر 12پتوکی کا محمدآصف،قاسم،یاسین وغیرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھے کہ ملزمان غلام قادر وغیرہ نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے محمد یاسین،قاسم،مصباح وغیرہ شدید زخمی ہوگئے،انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد یاسین راستے میں ہی دم توڑ گیاجبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :