مقدمہ کی درخواست واپس نہ لینے پر باپ کو اڑھائی سالہ بیٹے سمیت قتل کردیاگیا‘9سالہ بچہ شدید زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 10:38

مقدمہ کی درخواست واپس نہ لینے پر باپ کو اڑھائی سالہ بیٹے سمیت قتل کردیاگیا‘9سالہ ..

سرگودھا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) سرگودھا میں اندھا دھند فائرنگ سے باپ اوراڑھائی سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ9سالہ بچے کوسرمیں گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا کی مدینہ کالونی میںمقدمہ بازی سے روکنے کیلئے اوباش حسن گجر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اورمحنت کش کے گھر میں گھس کراندھا دھندفائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجہ میں محمودالرشید اور اس کا اڑھائی سالہ بیٹاحسن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ9سالہ مدثر سرمیں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل کیاگیا، لیکن حالت ابترہونے پر ڈاکٹروں نے اسے فوری طورپر فیصل آباد ریفرکردیا۔ذرائع کے مطابق محنت کش محمودالرشید کے 9سالہ بیٹے مدثرکو چندروزقبل بدفعلی کا نشانہ بنایاگیاتھا، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ اربن ایریا میں دی گئی لیکن پولیس سمیت دیگر بااثر شخصیات اسے مقدمہ کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہیں بازنہ آنے پر سبق سکھانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

متعلقہ عنوان :