کراچی آپریشن میں تیزی:رینجرزسے مقابلے میں 2دہشت گرد ہلاک‘پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا

گلستان جوہراورعظیم پورہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 10:28

کراچی آپریشن میں تیزی:رینجرزسے مقابلے میں 2دہشت گرد ہلاک‘پولیس نے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) کراچی میں ناردن بائی پاس کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ناردن بائی پاس کے قریب خیر آباد میں چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر کورنگی زمان ٹاون میں مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ ایس ایس پی تنویر اوڈھو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اورنگی ٹاون سے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااور شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت اکرام محسود کے نام سے ہوئی ہے، مرنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے ایک شخص نعمان اور ملیر میں الفلاح کے علاقے عظیم پورہ میں فائرنگ کرکے ایک نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔