طلاق کی سب سے بڑی وجہ، شریک حیات کےفون کی تلاشی لینا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 جون 2016 04:33

طلاق کی سب سے بڑی وجہ، شریک حیات کےفون کی تلاشی لینا ہے

مشہور مسلمان عالم دین کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کے 20 فیصد کیسز میں طلاق کی وجہ شریک حیات کا ایک دوسرے کے فون کی تلاشی لینا ہے۔
سات رکنی سپریم سکالرز کمیٹی کے رکن شیخ عبداللہ المتلق نے بتایا کہ اسلام میں اس طرح کھوج لگانے کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب میں طلاق کے 20 فیصد کیسز میں وجہ شوہر یا بیوی کا ایک دوسرے کے موبائل فون کی تلاشی لینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فون میں کچھ ایسی بری چیز ہوتی ہے جو مشکل یا علیحدگی کی وجہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پریکٹس بند ہونی چاہیے۔شیخ عبداللہ نے کہا کہ شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیے تاکہ اس کی ازدواجی زندگی مستحکم رہے۔

متعلقہ عنوان :