بلی کو لائبریری سے نکالا جائے۔ سٹی کونسل کے اجلاس میں اہم ترین فیصلہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 جون 2016 00:43

شمالی ٹیکسا س سٹی کونسل نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ بلی کو لائبریری سے باہر نکال دیا جائے۔ بلی کو نکالنے کا فیصلہ 1 کے مقابلے میں 2 ووٹوں سے کیا گیا۔

(جاری ہے)


وائٹ سیٹلمنٹ کے مضافات فورٹ ورتھ میں میں گورنگ کونسل نے لائبریری کو کہاہے کہ وہ 30 دنوں میں براؤزر نام کی بلی کا ٹھکانہ ڈھونڈیں۔ براؤزر لائبریری میں گزشتہ 6 سالوں سے رہ ہی ہے۔
میئر رون وائٹ ، جس کا کونسل میں کوئی ووٹ نہیں ، نے کہا ہے کہ یہ ووٹنگ ادلے کا بدلہ ہے، اس سے پہلے ملازمین کو سٹی ہال میں کام کے دوران اپنے پالتو جانور لانے سے منع کر دیا گیا تھا۔