امجد صابری کے قتل کی تحقیقات، رینجرز کے تفتیشی ونگ کا گھر کا دورہ

پیر 27 جون 2016 23:05

امجد صابری کے قتل کی تحقیقات، رینجرز کے تفتیشی ونگ کا گھر کا دورہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں ۔ رینجرز کے تفتیشی ونگ کا بھی امجد صابری کے گھر کا دورہ۔ پولیس کی حفاظتی تحویل میں موجود سلیم چندا کا بیان بھی لے لیا گیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بریفنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید کمر کس لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی حفاظتی تحویل میں موجود سلیم چندا کا بیان قلم بند کر لیا گیا ہے جبکہ سلیم چندا کو فائرنگ کی جگہ کا بھی معائنہ کرا کر مزید شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔ رینجرز بھی قتل کے حوالے سے تفتیش کیلئے امجد صابری کے گھر پہنچ گئی۔ رینجرز کا تفتیشی ونگ گھر پہنچا تو علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس مشترکہ طور پر امجد صابری کے قتل پر اہل خانہ کا موقف لینا چاہتی ہے لیکن فی الحال اس میں ابھی کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :