چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء میں کون لوگ ملوث ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار خوب جانتے ہیں، نبی گبول

وزیر داخلہ سے کہتا ہوں کہ وہ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے فراہم کردہ شواہد منظر عام پر لائیں، انٹرویو میں اظہار خیال

پیر 27 جون 2016 23:05

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء میں کون لوگ ملوث ہیں، وزیر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء میں کون لوگ ملوث ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار خوب جانتے ہیں۔ وزیر داخلہ سے کہتا ہوں کہ وہ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے فراہم کردہ شواہد منظر عام پر لائیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کراچی کے حالات 70 فیصد تک پرامن بنادیئے تھے۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن بہت سے لوگوں کو کھٹک رہا ہے۔ اس لئے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ سمیت بہت سی جے آئی ٹی رپورٹس تیار ہیں لیکن پولیس ان پر دستخط نہیں کررہی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ حکومت سے پوچھیں کہ پولیس افسران ان رپورٹس پر دستخط کیوں نہیں کررہے ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ عید سے پہلے کراچی کے حالات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ امن وامان کی بحالی کے لئے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنا ہوگا۔