جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان

پیر 27 جون 2016 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی میں انسداد پولیو کے خاتمہ کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے اقدامات کو موثر بنایا جا رہاہے ،محکمہ صحت ، انتظامیہ اور عالمی پارٹنرز پولیو کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں امید ہے کہ جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوگا اورپاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کی کوششیں بار آور ہوں گی ۔

وہ اپنے دفتر میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے کمشنرکراچی نے کہا کہ پو لیو پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں حو صلہ افزا انداز میں کمی ہوئی ہے۔ ان کوششوں کو موثر بنانے کے لیئے ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں علما کرام، مذہبی رہنماؤں ، علاقہ کے معزز افراد کا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے انسداد پو لیو کے لئے روٹری انٹرنیشنل کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں عالمی پارٹنرز کا تعاون قابل قدر ہے۔وفد نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ روٹری انٹرنیشنل پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گی۔وفد میں مائیکل کے مک گورن (Michael K. Mc Govern,)، کیرول پانڈک(Carol Pandak, ) جوڈتھ ڈیمنٹ (Judith Deiment,)، عزیز میمن، مسعود بھالی، اویس کوہاری،اور اشعر علی بھی مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :