گرفتارمجرموں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے سزائیں دلوائی جائیں،نوے دن کے ریمانڈ سے لیکر پولیس کے حوالے کرنے تک سب خبریں اچھی ہوتی ہیں ، مگربے گناہ افراد کو خون میں نہلانے والوں کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچایا جاتا؟،عدلیہ سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے سروں پر خوف منڈ لارہاہے ،تحریک انصاف کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن پر یقین رکھتی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کابیان
پیر 27 جون 2016 22:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مجرموں کو پکڑنے اور نوے دن کے ریمانڈ سے لیکر پولیس کے حوالے کرنے تک ساری خبریں عوام کے لیے خوش آئند اور اچھی ہوتی ہیں مگربعد میں یہ معلوم نہیں ہوپاتا کہ وہ مجرم آخر گئے کہاں ہیں ،جب تک فوجی عدالتوں کے ذریعے پکڑے گئے مجر موں کو سزائیں نہیں دلوائی جائیگی کراچی میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔
آج کل عدلیہ پر بھی خوف کے بادل منڈلارہے ہیں ،گھناؤنے قاتلوں نے اس ملک میں کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد کو نہیں بخشاہے، ہم کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق آرمی چیف کے بیان کی تعریف کرتے ہیں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کراچی میں بلاتفریق آپریشن پر یقین رکھتی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ بے گناہ افراد کو خون میں نہلانے والوں کو منطقی انجام تک ضرور پہنچنا چاہیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.