مسلح افراد نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی

پیر 27 جون 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) مسلح افراد نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پیر کو ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گلشن اقبال میں گن پوائنٹ پر چھینی گئی،تاہم کشور زہرا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی اور ملزم گاڑی چھیننے کے بعد فرار ہو گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے گاڑی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔