چیئرمین فلم سنسر بورڈ سندھ عہدے سے مستعفی

فخر عالم نے چیئرمین فلم سنسر بورڈ سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا

پیر 27 جون 2016 22:46

چیئرمین فلم سنسر بورڈ سندھ عہدے سے مستعفی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) فخر عالم فلم سنسر بورڈ سندھ کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔ فخر عالم نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

فخر عالم کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر فلم سنسر بورڈ سندھ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ فخر عالم نے چند روز قبل دیگر فنکاروں کے ہمراہ سیکیورٹی کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنکاروں کی سیکیورٹی کے لئے درخواست کے بعد حکومت سندھ اور فخر عالم میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :