لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی توکارخانوں کو تالے لگا کر چابیاں وزیر اعظم کو بھیج دیں گے،تاجر رہنما عمران پروانی

لوڈشیڈنگ کے باعث کارخانے بند اور5 ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

پیر 27 جون 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، کورانگی انڈسٹریل ایریا میں 18کی لوڈ شیڈنگ ۔تفصیلات کے مطابق مہران ٹاؤن سیکٹر 6-G کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تقریباً 200 کے قریب چھوٹے کارخانے لگے ہوئے ہیں جہاں کم وبیش پانچ ہزار سے زائد افراد روزگار حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان کے آتے ہی KE نے ان کارخانوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تقریباً 12 گھنٹے اور 6 گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کردی ہے، 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باعث تاجر برادری کو سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،IBC کورنگی کے مینیجر محمد عتیق کو روزانہ کی بنیاد مسلسل شکایات کررہے ہیں لیکن ان کے پاس ہمارے لیے کوئی حل نہیں، کراچی کے تاجر 70% ٹیکس دیتے ہیں مگر ہم تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کیا جارہا ہے، اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو اپنے کارخانوں کو تالے لگا کر چابیاں وزیر اعظم کو بھیج دیں گے اور سڑکوں پر احتجاجی دھرنا دیں گے، تاجر رہنما عمران پروانی نے کہا کہ کورانگی مہران ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے تاجروں اورورکروں سے نقدی اور موبائل فون چھینے کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ، علاقہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :