تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں امجد صابری شہید کیلئے خصوصی دعا

پیر 27 جون 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں معروف قوال امجد صابری شہید کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین کی موجودگی میں امجد صابری شہید،آپریشن ضرب عضب کے شہدا کیلئے خصوصی دعاکرواتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ امجد صابری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے شہدا کیلئے بھی خصوصی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردوں سے نجات دلانے کیلئے آپریشن ضرب عضب کے شہدا لائق خراج تحسین ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر پاک سر زمین کی حفاظت کر رہے ہیں ،اﷲ تعالیٰ انکی یہ عظیم قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :