Live Updates

شجاع آباد ٗ 3 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کوشش پر ایک شخص کے بال، بھنویں مونڈ دیں اور منہ کالا کر دیا

پیر 27 جون 2016 22:34

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) شجاع آباد کے علاقے تھلے والا میں 3 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کوشش پر ایک شخص کے بال، بھنویں مونڈ دیں اور منہ کالا کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شجاع آبادکے علاقے تھلے والا میں ایک شخص نے 3سال کی بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے ملزم کی مذموم کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور منہ کالا کر دیا۔ پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے ملزم کے سر کے بال اور بھنویں مونڈھ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات