سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوریں متعلقہ حکام کے حوالے نہ کرنے کے معاملے پر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈی جی طلب

پیر 27 جون 2016 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوریں متعلقہ حکام کے حوالے نہ کرنے کے معاملے پر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈی جی کو 29جون کو طلب کر لیا۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبداﷲ العفیفی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ڈی جی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ڈی جی نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو 29 جون کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :