Live Updates

عمران خان کے خلاف دائر پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس میں آئندہ سماعت پر تحریری جواب داخل کرانے کا حکم

عمران خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں علی مصطفی ڈار پر بے بنیاد الزامات لگائے ٗوکیل مصطفی ڈار

پیر 27 جون 2016 22:30

عمران خان کے خلاف دائر پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس میں آئندہ سماعت پر تحریری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس میں آئندہ سماعت پر انہیں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔پیر کو عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران علی مصطفی ڈار پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کئے ہیں لہٰذا عمران خان معافی مانگتے ہوئے پانچ ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی مصطفی ڈار کے وکیل بیرسٹر منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں علی مصطفی ڈار پر بے بنیاد الزامات لگائے،علی مصطفی ڈار پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیداد بنانے کا الزام لگایا گیا جو کہ من گھڑت ہے، عمران خان الزامات پر معافی مانگیں اور پانچ ارب ہرجانہ ادا کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت نے عمران خان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات