بینک تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں ٗوزیر خزانہ کی ہدایت

پیر 27 جون 2016 22:28

بینک تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں ٗوزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بوجہ عید تعطیلات بینکوں کے بند رہنے سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے پیر کو ایک ملاقات کے دوران ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمد کو اس ضمن میں عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بینک تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اے ٹی ایم میں وافرکیش موجود ہو۔

علاوہ ازیں تعطیلات سے پہلے بھی تمام بینک عوام کو اپنی رقوم نکلوانے کیلئے مکمل سہولیات مہیا کریں اورتمام عملہ تندہی سے اپنے فرائض انجام دے اور متعلقہ کاؤنٹر پر دفتری اوقات کار کے دوران عملہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :